اسرائیل کو تسلیم کیا تو قتل کر دیا جاوٴں گا: محمد بن سلمان

ویب ڈیسک : ان دنوں خطہ عرب میں صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے ہوا سی چل پڑی ہے، کئی عرب مسلم ریاستوں نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے یا اسے تسلیم کرنے جا رہے ہیں ۔ ایسے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایک اہم بیان دیا ہے۔

سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ اگر وہ بھی دیگر عرب ریاستوں کی طرح اسرائیل کو تسلیم کر لیتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ سعودی عوام انہیں قتل کر ڈالے گی۔

ایک اسرائیلی جریدے “ہارٹز” کو خصوصی انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہسابان کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو نہ صرف قطر اور ایران بلکہ سعودی عوام کو اُنہیں قتل کرنے کا موقع مل جائے گا۔

یاد رہے کہ اہم عرب ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی قائم کر لئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ فلسطین کے عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *