بلاول بھٹو بھی کرونا کا شکار ہو گئے

ویب ڈیسک ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو پشاور جلسہ کے بعد کرونا کے اثرات آنا شروع ہوئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

تفصيلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وبا کی معمولی علامات ہیں، اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔

بلاول بھٹو کو شاور میں ہوئے پی ڈی ایم کے جلسہ کے بعد کرونا کے اثرات آنا شروع ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود الگ کر لیا اور کرونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آگیا۔ بلاول بھٹو اب اپنی بہن بختاور کی منگنی میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے باوجود بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو ملتان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس جلسے سے وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کارکنوں ماسک پہننے کی اپیل کی۔