دورہ نیوزی لینڈ میں شامل 6 پاکستانی کھلاڑی کرونا کا شکار

ویب ڈیسک ۔ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق ایک انتہائی بری خبر، دورہ نیوزی لینڈ میں شامل پاکستان کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔

تفصيلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے16 رکنی سکواڈ اور منیجمنٹ کا گزشتہ روز پہلا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا، نتیجوں کے مطابق 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں سے 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔کورونا کے شکار ہونے والے سبھی پاکستانی کھلاڑیوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ کورونا مثبت والے کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ جن 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اس میں سے 4 کنفرم ہیں جب کہ 2 کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔

دوسري جانب کرکٹ نیوزی لینڈ نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے سب سے اہم عوام کا تحفظ ہے، قومی اسکواڈ میں شامل بعض افراد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *