ویب ڈیسک : ملک میں بین الاقوامی کرکٹ مکمل بحالی کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ رات جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم تقریباً ڈیڑھ دہائی کے بعد کراچی میں لینڈ کر گئی۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کپتان کوانٹن ڈی کاک کی قیادت میں پاکستان پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ یہ پروٹیز کا 14 سال کے بعد پاکستان کا دورہ ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم 2007میں آخری مرتبہ پاکستانی آئی تھی۔

کراچی آمد پر ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ ٹیم کی آمد سے قبل ہی فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا تھا۔ شہر میں 5 ہزار 714 اہلکاروں کو  سيکورٹی پر مامور کیا گیا ہے۔

 پاکستان آمد پر ٹیم کراچی میں قرنطینہ کرے گی۔ جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ ٹیسٹ کلیِئر کرنے والے کرکٹرز اتوار سے ٹریننگ کا آغاز کرسکیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 26 جنوری سے شروع ہوگا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ راول پنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *