کرونا کی نئی لہر، پنجاب میں کاروبار شام 6 بجے بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: پنجاب میں کرونا وائرس کی نئی لہر کے سبب حکومت پنجاب نے نئے ایس او پیز کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کے بیشتر شہروں میں کاروباری سرگرمیوں کو محدود کرتے ہوئے تمام مارکیٹیں شام 6 بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے کئی شہروں میں سخت ایس او پیز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد ، گجرانوالہ سرگودھا میں سخت ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان شہروں میں مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔ مزار ، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں پر 15 دن تک پابندی ہو گی۔ ضابطہ کار ہفتہ ، اتوار کی درمیانی رات سے 15 دن تک لاگو کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں ایک باان شہروں میں مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔ مزار ، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں پر 15 دن تک پابندی ہو گی۔ ضابطہ کار ہفتہ ، اتوار کی درمیانی رات سے 15 دن تک لاگو کیے جائیں گے۔

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 576 ہوگئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار698 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر چیف سیکریٹری نے صوبے میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 661 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار452 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.