مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے، نیب لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئی

ویب ڈیسک: نیب نے مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ میں ان کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے آج لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کر دی ہے۔ اپنی درخواست میں نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا ہیں اور وہ  اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں یاد رہے کہ  مریم نواز کے خلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں، چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کیلئے مریم نواز کو متعدد مرتبہ طلب کیا گیا، لیکن وہ ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.