میں جٹاں دا مُنڈا واں، تواڈی منجی ٹھوک دیاں گاں، حملے کے بعد شہباز گل کی پریس کانفرنس

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈوں اور سیاہی سے حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے ایک دھواں دار پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے اپنے مخالفین کو پنجابی میں کھری کھری سنائیں۔

انہوں نے کہا کہ تسی میرے تے سیاہی سٹو ُیا اپنے کالے کرتوُتاں دی کوئی وی شہ سٹوُ جٹ دا پتر ُآں تواڈی منجی پیڑھی اُتھوں تک ٹھوکاں گا تواڈی نسلاں وی یاد کرن گیاں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی آج لاہور ہائی کورٹ آئے تو وہاں پہلے سے موجود مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ان پر انڈے برسا دیئے اور ساتھ ہی ان پر سیاہی انڈیل دی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے شہباز گل کو وہاں سے بچایا۔

انڈے اور سیاہی پھینکنے والا لیگی کارکن تحریک انصاف کے کارکنوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے مذکورہ شخص کو بری طرح سے پیٹا اور اس کا سر پھاڑ دیا۔ شہبازگل جب عدالت کے احاطے میں پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ عدالت میں کیا ہوا ہے؟۔ جس پر شہباگل کا کہنا تھا کہ مجھ پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک دی، یہ غنڈہ گردی پر اترے ہوئے ہیں۔