پاکستان سمیت دنیا بھر میں وٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر

ویب ڈیسک : دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لئے استعمال کی جانے والی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن وٹس ایپ اور سماجی رابطے کی ایپلی کیشن انسٹاگرام کی سروسز اچانک کام کرنا بند کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق آج رات 10.30 کے قریب دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ایپلی کیشن انسٹاگرام اور پیغام رسانی کی ایپلی کیشن وٹس ایپ اچانک کریش کر گئیں۔ جس کے بعد لوگ ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے سے قاصر ہو گئے۔ یہ دونوں ایپلی کیشنز فیس بک کی ملکیتی کمپنیاں ہیں۔

تاہم فیس بک کی جانب سے ایپلی کیشنز کے کریشن ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ وٹس ایپ اور انسٹاگرام کریش ہونے کی خبر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.