
امریکی صدر جوبائیڈن جہاز کی سیڑھیوں سے گر گئے
ویب ڈیسک: امریکہ کے صدر جو بائیڈن جہاز کی سیڑھیوں سے گر گئے، وائرل ہوئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز میں سیڑھیاں چڑھتے ہوئے امریکی صدر متعدد بار گرتے اور سنبھلتے رہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن گزشتہ روز اٹلانٹا پہنچے جہاں انہوں نے فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے ایشیائی نژاد امریکی شہریوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی تاہم روانگی سے قبل جہاز میں سیڑھیاں چڑھتے ہوئے امریکی صدر متعدد بار گرتے اور سنبھلتے رہے۔
امریکی صدر کے گرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جو بائیڈن کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تاہم ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوا بہت تیز چل رہی تھی جس کی وجہ سے ایسا ہوا تاہم صدر جو بائیڈن بالکل ٹھیک ہیں۔