کرونا میں مبتلا عمران خان کیلئے بھارتی وزیراعظم مودی کا اہم پیغام

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر پوری دنیا کی ہیڈلائنز میں چل رہی ہے۔ ایسے میں پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نردیندرا مودی نے بھی وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کرونا کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو کے مثبت آ گیا۔ دونوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطیہ کر لیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.