کرونا ویکسین اب نجی فارما کمپنی بیچے گی، متوقع قیمت بھی سامنے آگئی

ویب ڈیسک: نجی فارما کمپنی روس سے درآمد شدہ کرونا وائرس کی ویکسین ’سپٹنک فائیو‘ بیچنا شروع کرے گی جس کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس قیمت بھی تجویز کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی( ڈریپ) کے پرائسنگ و کاسٹنگ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نجی فارما کمپنیوں کی جانب سے درآمد کردہ کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین کیا گیا۔

 ڈریپ نے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی 2 خوراکوں کی قیمت 8 سے 9 ہزار کے درمیان مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔اجلاس کے بعد روسی کورونا ویکسین کی قیمت کے بارے میں سفارشات وزارت صحت کو ارسال کردی گئی ہیں۔ وفاقی کابینہ ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری دے گی اور کابینہ کی منظوری ملنے پر ڈریپ کورونا ویکسین کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.