ٹیوٹا اور ہونڈا کی اجارہ داری ختم، ہیونڈائی نے نئی 2000 سی سی گاڑی لانچ کر دی

ویب ڈیسک: ہیونڈائی نشاط موٹرز نے سیڈان کیٹیگری میں ہونڈا اور ٹیوٹا کی اجارہ داری کو چیلنج کرتے ہوئے نئی ایلینٹرا گاڑی متعارف کروا دی ہے۔ نئی ہیونڈائی ایلینٹرا 2000 سی سی پاور انجن کے ساتھ ہے جو پاکستان میں موجود کسی بھی سیڈان گاڑی کا سب سے طاقتور انجن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیونڈائی نشاط موٹرز نے  نئی سیڈان گاڑی 21 مارچ 2021 کو لانچ کر دی ہے۔ نئی ہیونڈائی ایلنٹرا کے آنے سے لوکل مارکیٹ کو ایک نئی سیڈان مل گئی ہے جو ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سوِک کا مقابلہ کرے گی۔

ہیونڈائی ایلینٹرا   صرف ایک انجن آپشن میں لانچ کی گئی ہے۔ ایلانٹر 2000cc کے I-4 سلنڈر MPI انجن کے ساتھ آئے گی جو 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ اس گاڑی کو GLS کیٹیگری کا نام دیا گیا ہے۔

ہیونڈائی نشاط نے ایلنٹرا کی قیمت 40لاکھ اور 49ہزار روپے رکھی ہے جو کہ مارکیٹ میں موجود ٹیوٹا کرولا گرینڈی اور ہونڈا سوک سے سستی ہے۔ ایلینٹرا کے مارکیٹ میں آنے سے صارفین کو ایک اچھی آپشن مل گئی اور بگ تھری کی اجارہ داری کو بھی چیلنج کر دیا گیا ہے۔