حکومت کیلئے مشکلات، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی مشکلات کچھ کم ہوتی نظر نہیں آرہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی شکست کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے چیئرمین کے انتخابات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صادق سنجرانی، سینیٹ سیکرٹریٹ سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ غیرقانونی طریقے سے مسترد کیے گئے۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں صادق سنجرانی نے 48 اور یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ 8  ووٹ مسترد ہوئے جن میں سے 7 ووٹ یوسف رضا گیلانی کے تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.