مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ پر قاتلانہ حملہ

ویب ڈیسک: مشہور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ قاتلانہ حملہ ہوا جس کا مقدمہ انہوں نے اپنی دوست کے خلاف اسلام آباد کے گولڑہ پولیس سٹیشن میں درج کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر حملہ ان سہیلی نے اپنے دوست بہار شیر کے ساتھ مل کر کیا جس میں انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

حریم شاہ نے اسلام آباد کے گولڑہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروایا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  18 مارچ کو 2 افراد میرے فلیٹ پر آئے اور دونوں نے مجھ پر تشدد کیا۔ میرے شور مچانے پر ایک شخص نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور پھر فرار ہو گئے۔حریم شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.