میں کمزور آدمی ہوں، میرا ایک ہی بیٹا ہے، اسٹیبلشمنٹ سے نہیں لڑ سکتا: آصف زرداری

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں پی ڈی ایم اجلاس میں کہا کہ میں ایک کمزور آدمی ہوں، میرا ایک ہی بیٹا ہے میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناٴاللہ نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے نہیں لڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں آصف زرداری کی تقریر کے دوران ہی ان کی باتیں میڈیا میں لیک ہونا شروع ہو گئیں تھیں اور جب انہیں یہ باور کروایا گیا تو وہ عجیب و غریب باتیں کرنے لگے اور کہنے لگے کہ میں ایک کمزور آدمی ہوں، میرا ایک ہی بیٹا ہے ، میں اسٹیبلشمنٹ سے نہیں لڑ سکتا۔

 رانا ثناء اللہ کے اس تمام انکشاف پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری نے یہ سب باتیں کی تھیں تاہم ان کا ایک تناظر تھا۔ زرداری صاحب نے 13سے 14سال جیلیں کاٹیں وہ جیلوں سے نہیں ڈرتے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.