تم نےمیرے کمرے کا دروازہ توڑا، میں تم پر بم بن کر گروں گا، کیپٹن صفدر کی دھمکیاں

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے کراچی میں ان کے ہوٹل کا کمرہ توڑنے پر بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں  ابھی تو میں نے بدلہ لینا ہے،تم نے کراچی میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا،میں اور میری اہلیہ ہوٹل کے کمرے کے اندر موجود تھے ، تم نے میری چادر اور چاردیورای کا تقدس پامال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کراچی میں ان کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑنے میں ملوث افراد کو للکارتے ہوئے کہا کہ تم نے ساری زندگی لیفٹیننٹ جنرل نہیں رہنا، اگر میں تمہیں چھوڑ دوں تو میری نسوں میں اعوان خون نہیں ،جو غیرت مند ہوتے ، بیٹی اور بہنوں والے ہوتے ہیں وہ کسی کی بیٹی کا دروازہ نہیں توڑتے،اسے جیل میں نہیں ڈالتے۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان نے مزید کہا کہ اگر میری عزت پر ہاتھ ڈالا تو میں تم پر بم بن کر گروں گا۔

کیپٹن صفدر نے اور کیا کہا ویڈیو میں دیکھیں۔۔۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے قبل مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اس موقع پر ن لیگ کارکنان اور کیپٹن(ر)صفدر نے مقدس کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے مزار کے احاطے میں سیاسی احاطے نعرے لگواتے رہے کراچی میں قائد اعظم کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے کیس میں کراچی پولیس نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا تھا۔

مریم نواز نے الزام لگایا تھا کہ ایجنسیوں کے لوگ ان کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر آئے اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حراست میں لے لیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.