برف پگھلنے لگی، نریندر مودی کا عمران خان کو خط،خوشگوار تعلقات کی خواہش کا اظہار

ویب ڈیسک؛ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی، یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا گیا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں لکھا ہے کہ یوم ہاکستان پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں. ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاھتے ہیں. اس کے لئے  دھشت گردی اور دشمنی سے پاک اعتماد پر مبنی ماحول اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشگوارتعلقات کیلئے اعتماد پر مبنی دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے،انسانیت کے لئے اس مشکل دور میں کووڈ 19 چیلنج سے نمٹنے پر آپ کو اور پاکستان کے عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔

اس سے قبل جب وزیراعظم عمران خان کرونا میں مبتلا ہوئے تھے تب بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ان کی صحتیابی کے لئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی جریدے بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین سرحدوں پر فائر بندی میں ثالثی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات ایک خفیہ روڈ میپ پر کام کررہا ہے۔ گزشتہ ماہ دونوں افواج کی جانب سے 2003 کے جنگ معاہدے پر عمل درآمد کے اچانک سامنے آنے والے مشترکہ اعلان نے سب کو حیران کردیا اور اس کے چوبیس گھنٹے کے بعد امارات کے وزیر خارجہ نے دہلی کا دورہ کیا۔