نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کر دی

ویب ڈیسک: نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں حاضری ملتوی کر دی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے کل بروز 26مارچ کو چودھری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا تھا۔ تاہم مریم نواز کی کل کی پیشی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے ہر نوعیت کے ہجوم کو اکٹھا کرنے پر پابندی ہے۔

مریم نواز کی گزشتہ پیشی پر نیب عمارت پر دانستہ پتھرائو کیا گیا تھا۔ مریم نواز کی پیشی این سی او سی  کی گائیڈ لائنز اور مفاد عامہ کے پیش نظر ملتوی کی جارہی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ  نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات اور کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ادھر  پیشی ملتوی ہونے کے بعد ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب نیب کیلئے آسان شکار نہیں بنوں گی۔ نیب نے جتنا انتقام لینا تھا وہ ہو چکا اب ان کے انتقام کا دور گزر گیا۔اب ظلم کے مٹنے کے دن آ گئے ہیں۔نیب کو مخالفین کے خلاف انتقام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.