پی ٹی وی کی پہلی نیوز کاسٹر کنول نصیر انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹیلی ویژن کی کی پیلی خاتون نیوز کاسٹر اور میزبان کراچی میں ایک مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کنول نصیر جو کہ پی ٹی وی کی پہلی خاتون نیوز کاسٹر تھیں کچھ عرصہ سے بیمار تھیں اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا، تاہم آج شب وہ طبیعت بگڑنے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

کنول نصیر 1948کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 17 سال کی عمر میں اپنی فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ وہ 50 سال تک ریڈیو اور ٹی وی سے منسلک رہیں۔ انہوں نے 1964 میں پہلی بار پی ٹی وی پر خبریں پڑھیں اور پاکستانی کی پہلی خاتون نیوز کاسٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

حکومت پاکستان نے انہیں ان کی خدمات کے پیش نظر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.