
تین دہائیوں کا ساتھ ٹوٹ گیا، فیصل کپاڈیہ اور بلال مقصود نے ’’سٹگرنگز‘‘ بینڈ ختم کر دیا
ویب ڈیسک: شہرہ آفاق بینڈ ’’سٹگرنگز‘‘ بھی اپنے انجام کو پہنچ گیا، فیصل کپاڈیہ اور بلال مقصود نے 33سال کی رفاقت توڑتے ہوئے بینڈ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل کپاڈیہ اور بلال مقصود نے میوزیکل بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے یہ اعلان اپنے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ سے کیا۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ ’’پوسٹ میں کہا گیاہے کہ دوستوں یہ پوسٹ معمول سے ہٹ کر ہے، ہم آج اپنے بینڈ کے اختتام کا اعلان کررہے ہیں۔ گزشتہ 33 برس کا عرصہ ہم دونوں کے لیے بہت شاندار رہا، اگرچہ ایسی صورتحال کم ہی پیدا ہوتی ہے تاہم ہم اپنے مداحوں کے انتہائی شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔چونکہ اب تکنیکی طور پر بینڈ برقرار نہیں رہا لیکن زندگی جہاں بھی لے جائے، ہم دونوں کے درمیان ناقابلِ تقسیم بندھن قائم رہے گا، ہر چیز کے لیے آپ لوگوں کا بے حد شکریہ۔‘‘

سٹرنگز نے 90کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور کئی لازوال گانے گائے۔ سٹرنگز نے پاکستان کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت کے لئے بھی کئی گانے گائے۔

