ن لیگ ہاتھ ملتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہو گئے، اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کی مخالفت کے باوجود پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر منتخب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے لئے اپنی درخواست جمع کرائی۔ یوسف رضا کے ہمراہ شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگر رہنما بھی تھے۔ انہوں نے 30 ممبرز کے دستخط کے ساتھان کے ساتھ درخواست جمع کروائی جن میں  پیپلزپارٹی کے 21 ، اے این پی کے 2، جماعت اسلامی کا ایک، فاٹا کے 2، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران شامل تھے۔

درخواست وصولی کے بعد متعلقہ ممبران کی تعداد پوری ہونے پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے ان کے عہدے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ یاد رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بارہا اس بات کا اظہار کر چکی تھی کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کا ہونا چاہیئے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.