چھوٹے سے عہدے کیلئے آپ نے ‘باپ’ سے ووٹ لے لئے،لکیر کھنچ گئی ہے، مریم نواز کی پیپلزپارٹی پر شدید تنقید

ویب ڈیسک: سینیٹ میں اپوزیشن کے عہدے پر پی ڈی ایم میں شدید اختلافات شروع ہو چکے ہیں، مریم نواز نے پیپلزپارٹی کو ’باپ‘ کے احکامات ماننے کا طعنہ دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے سید یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا نہایت افسوس ہے کہ اندازہ ہونے کے باجود آپ نے چھوٹے سے عہدے کیلئے جمہوریت ، عوام کے حق حکمرانی کی جدوجہد کو بہت بڑا نقصان پہنچایاہے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہی ہے کون کس کے ساتھ کھڑا ہے اور کون جدوجہد کر رہاہے ، یہ پی ڈی ایم کی شکست نہیں ہے ، یہ ان لوگوں کی شکست ہے جنہوں نے چھوٹے سے عہدے کیلئے اپنے اصولوں کی قربانی دی ، ، یہ چھوٹا سا وقتی فائدہ ہے ، آپ نے چھوٹے سے فائدے کیلئے باپ پارٹی سے ووٹ لے لیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ نے ووٹ بھی اس باپ سے لئے جو صرف اپنے باپ کی سنتا ہے، باپ کہے تو حکومت میں آجاتا ہے اور باپ کہتے تو اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔  اگر آپ نے تابعداری کرنی ہے اور سلیکٹ ہوناہے تو پھر آپ کو عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے ، جو بہت ڈھٹائی سے تابعداری کرتاہے ، آدھا تیتر اور آدھا بٹیر ، کبھی اپوزیشن کبھی حکومت ، یہ نہیں ہو سکتا ہے ، کھل کر تسلیم کرنا چاہیے کہ آپ نے باپ پارٹی سے ووٹ لیے ہیں ، جب آپ کو اپنی عوامی قوت پر یقین نہیں ہوتا ، جب آپ یہ سمجھتے ہیں کہ سوائے سلیکٹ ہونے کے آپ کے پاس کوئی راستہ نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی عوامی قوت کھو چکے ہی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.