سوئز کنال کا بحری راستہ بند، ملک میں پیٹرول کے شدید بحران کا خطرہ

ویب ڈیسک: کئی روز سے نہر سوئز پھنسے بحری جہاز سے دنیا بھر میں بحری جہازوں کی آمدورت تعطل کا شکار ہو گئی ہے، جس پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیٹرول کا بحران سر اٹھا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نہر سوئز میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جہاز ایور گِون پھنس گیا ہے جس کو نکالنے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہیں اور اس میں مزید کئی دن یا ہفتے لگ سکتے ہیں۔ جہاز کے نہر میں پھنسنے کی وجہ سے بحری تجارت کو سخت نقصان پہنچا ہے جبکہ تیل کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔

نہر سوئز کے بلاک ہونے سے کئی بحری جہاز نہر کے دونوں جانب کئی روز کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کئی دن تک وہ اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ سکتے۔ پاکستان کو بھی تیل درآمد کرنا پڑتا ہے اور نہر سوئز کے بند ہونے سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ایک بڑا بحران جنم لے سکتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.