اب جو ماسک نہیں پہنے گا، جیل جائے گا، حکم نامہ آگیا، پہلا مقدمہ بھی درج

ویب ڈیسک: لاہور شہر میں کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے  ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماسک نہ پہننے پر چھ ماہ قید کی سزاہوسکتی ہے۔ کمشنر لاہور کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ جو افراد ماسک نہیں پہنیں گے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کیا جائے گا۔ لاہور  پولیس کی ٹیمیں ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں گی۔

اس ضمن میں  لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،  اسلام پورہ کے علاقے میں پولیس گشت کے دوران ماسک نہ پہننے پر شہری محمد جاوید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ایف آئی آر پنجاب وبائی امراض کنٹرول آرڈیننس 2020 کی دفعات کے تحت درج کی گئی۔

یاد رہے کہ اہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلعی حکومت نے شہر بھر میں ایمجرنسی نافذ کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر صورت کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.