
کرونا کی بگڑتی صورتحال، این سی او سی کے اجلاس میں سخت اقدامات اٹھانے کا امکان
ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، عوام کی لاپرواہیوں کی وجہ اس بار کرونا کا پھیلاوٴ پچھلی دو لہروں سے زیادہ تیز ہے۔ کرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج ان سی او سی کا خصوصی اجلاس ہو گا جس میں بڑے فیصلے متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائےاعلیٰ اور چیف کمشنراسلام آباد ویڈیولنک کےذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر کریں گے۔
آج ہونے والے اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کوروناشرح میں اضافے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ آکسیجن بیڈز، وینٹی لیٹرزاور دیگر طبی سہولتوں پرغورکیا جائے گا، جس کے بعد لاک ڈاوٴن، سماجی پابندیوں سمیت کئی اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں اس وقت کرونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے۔ اس تیسری لہر میں کورونا مثبت آنے کی شرح 10.09 ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چارہزار 468 کیس رپورٹ اور 67 مریضوں کاانتقال ہوا۔