
ڈیلوں کا موسم، شہباز شریف بھی ضمانت پر رہا ہونے والے ہیں، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے گرفتار صدر میاں شہباز شریف کی رہائی کے حوالے سے ایک بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کو جلد ضمانت ملنے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی چینل کے ایک پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور حسین اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناٴ اللہ شریک تھے، پروگرام میں دونوں نے ایک دوسرے پر کھل کر ڈیل کے الزامات لگائے۔ چوہدری منظور نے کہا کہ بہت جلد شہباز شریف بھی ضمانت ر ہا ہونے والے ہیں۔
ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی پر مک مکا کرنے کے الزام کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سب کو اپنے لہجے درست اور الفاظ کا چناؤ بہتر کرنا ہوگا، کل جو احسن اقبال نے گفتگو کی وہ بالکل قابل قبول نہیں۔
چوہدری منظور نے کہا پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن ہوئے ہم نے تو مک مکا نہیں کہا، مریم نواز کی ضمانت ہوگئی ہم نے تو مک مکا کا الزام نہیں لگایا، حمزہ شہباز باہر آ گئے، جب کہ خورشید شاہ ابھی بھی جیل میں ہیں