کرونا کی تباہ کاریاں، ملک بھر میں ان ڈور آوٴٹ ڈور تمام تقریبات پر پابندی

ویب ڈیسک: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے ملک میں کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر ہر قسم کی ان ڈور اور آوٴٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاوٴن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اسلام آباد میں ہوئے ہنگامی اجلاس میں پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر کی تباہ کاریوں پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے اہم فیصلے لئے گئے۔ این سی او سی کی میٹنگ میں  کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اب جو ماسک نہیں پہنے گا، جیل جائے گا، حکم نامہ آگیا، پہلا مقدمہ بھی درج

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام انڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، سوشل، کلچرل، سیاسی، جلوسوں سمیت تمام تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، 5 اپریل سے ملک بھر میں انڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقاریب پر بھی پابندی ہوگی اور  عائد کی گئی پابندیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی اور پابندیوں کا اطلاق 8 فیصد سے زائد مثبت کیسز کے اضلاع اور شہروں میں ہوگا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمرکی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی سیشن ہوا،چیف سیکرٹریزنے ویڈیولنک پر این سی او سی اجلاس میں شرکت کی،چیف سیکرٹریز نے کورونا پھیلاﺅ کی شرح اورایس او پیز پر عملدرآمد پر بریفنگ دی،این سی او سی نے صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.