لاہور میں کرونا کا جن بے قابو، کل سے مکمل لاک ڈاوٴن کی تجویز

ویب ڈیسک: لاہور شہر میں کرونا وبا تیزی سے پھیلنے لگی، شہر میں کرونا مثبت ہونے کی شرح 23 فیصد تک بڑھ چکی ہے، اس خطرناک رجحان کو دیکھتے ہوئے کل سے لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاوٴن کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عوام کی جانب سے مسلسل کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کرونا کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔ لاہور شہر میں کرونا کیس مثبت آنے کی شرح 23 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

 کمیٹی برائے انسداد کورونا  نے سے لاہور شہر میں  تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنےکے ساتھ ساتھ تمام کاروباری مقامات، مارکیٹس کو مکمل بند کرنے کی تجویز دے دی۔ سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہماری تجویز ہے کہ 10 سے 14 دن لوگوں کا میل جول مکمل طور پر بند کیا جائے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.