مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی، وزیرخزانہ حفیظ شیخ عہدے سے فارغ

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا، ان کی جگہ حماد اظہر اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ ہو گئی، وزیراعظم عمران خان نے معاشی ناکامیوں کے بعد وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ان عہدے سے ہٹا دیا۔ اب ان کی جگہ حماز اظہر وفاقی وزیرخزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

 اپریل 2019 میں موجودہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب حفیظ شیخ کی برطرفی پر حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا ہے، حکومتی موقف کے مطابق حفیظ شیخ کو ملک بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔