کرونا کا تیز پھیلاوٴ، پنجاب میں بازار، مارکیٹس، شاپنگ مالزشام 6 بجے بند

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاوٴن کے ساتھ سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے بازار، مارکیٹس، شاپنگ مالزشام 6 بجے بند  کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جبکہ صوبے بھر میں یکم اپریل سے تمام شادی ہالز، ہوٹلز اور پارکس کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے بگڑتی ہوئی صرتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ عثمان بزداری کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہم کوروناکی تیسری لہرکامقابلہ کررہےہیں جوزیادہ خطرناک ہے، کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 14 فیصد ہوچکا ہے۔

انہوں نےکہا کہ  ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ بند کرنے سمیت میٹرو اوراسپیڈوٹرانسپورٹ اور اورنج لائن ٹرین سروس پرپابندی کا فیصلہ کیاگیا ہے ، جبکہ زیادہ کیسز والےاضلاع میں شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی اور تمام شادی ہالز، پارکس اور ریسٹورانٹس مکمل بند رہیں گے تاہم ریسٹورانٹس پر صرف ٹیک اوے کی سہولت میسر ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم معاشی پابندیاں بالکل نہیں لگا رہے تاہم یکم اپیرل سے صوبے کی تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور عام دکانیں شام 6بجے بند کر دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماسک کے استعمال کو  یقینی بنانا ہوگا، ماسک کا استعمال نہ کرنے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.