عمران خان کا مودی کو جوابی خط، خطے امن کی خواہش کا اظہار کر دیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو جوابی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین پائیدار امن کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر جمی برف پھگلتی محسوس ہو رہی ہے۔ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں خط لکھا۔ اپنے خط میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سےپرامن،تعاون پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں۔تعمیری،نتیجہ خیزمذاکرات کےلئےسازگارماحول پیداکرناضروری ہے۔جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کاحل ضروری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کے نام ایک خط لکھا تھا جس میں پاکستان کے لئے نیک تمناوٴں کے اظہار کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان امن کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔