
پیٹرول سستا ہوگیا
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 1.50 روپے کی کمی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے، اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا، موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا، ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی ہے۔
اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی۔ اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 11 روپے 23 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔