جب تک حکومت نہیں جاتی علاج کیلئے پاکستان سے نہیں جاوٴں گی: مریم نواز

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت کے خاتمے تک وہ کہیں نہیں جا رہیں اور اپنا علاج پاکستان میں ہی کروائیں گی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے۔ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لئے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔ مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشاءاللّہ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مریم نواز کو شدید بخار اور گلے میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیوں کو معطل کر کے خود کو گھر تک محدود کر لیا تھا۔ شریف خاندان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی مریم نواز کے علاج کیلئے لندن سے لاہور آ چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.