ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کی جھولی میں آگرا

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی 13ویں سنچری سکور کی۔ اور پاکستان کی جیت میں اہم کر دار ادا کیا۔ اس سچنری کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات کپتان بابر اعظم کی سنچری رہی۔ یہ ان ون ڈے انٹرنیشنل میں 13 ویں سنچری تھی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم نے سب سے کم ون ڈے میچوں میں 13 سنچریوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

بابراعظم نے یہ کارنامہ صرف 76 میچز کھیل کر سرانجام دیا۔ اس سے قبل  ہاشم آملہ نے 83، ویرات کوہلی نے 86، ڈی ‏کوک نے 86 اور ڈیوڈ وارنر نے 91 میچوں میں 13 سنچریوں کا سنگ میل عبور کیا تھا۔