کرونا کا شکار بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: کرونا وائرس کا شکار لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو گھر سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سچن ٹنڈولکر جو کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گھر پر ہی قرنطینہ تھے اب انہیں ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ لیجنڈ 47سالہ سچن ٹنڈولکر جو کہ کرونا وائرس میں مبتلا تھے اب ہسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔ ٹنڈولکر نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دعاوٴں اور نیک تمناوٴں کا شکریہ،  میں سخت احتیاط کے طور پر اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد علاج کے لئے اسپتال داخل ہو گیا ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ جلد ہی اپنے گھر واپس لوٹوں گا،  آپ سب اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں۔

یاد رہے کہ روڈ سیفٹی ورلڈ سریز کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر ٹنڈولکر نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی، جس کے بعد میچ میں حصہ لینے والے دیگر کرکٹرز نے بھی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائے تو عرفان پٹھان، یوسف پٹھان اور بدری ناتھ کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔