ناک سے خون، گلے میں خراش، بخار، خشک جلد، پھٹے ہونٹ اور کرنٹ لگنا، ملک میں پراسرار بیماری پھیل گئی؟

ویب ڈیسک: پاکستان کے مختلف شہروں میں اکثر لوگ آج کل گلے میں خراش، ناک سے خون نکلنے، تیز بخار، خشک جلد اور ہونٹ پھٹنے جیسی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے عوام میں تشویش اور پریشانی کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ اور اکثر لوگ اسے ایک پراسرار بیماری سمجھ رہے ہیں لیکن ماہرین صحت و موسمیات نے ان بیماریوں کی وجہ ملک میں جاری خشک موسم کو قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں عوام گلے میں خراش، ناک سے خون، خشک جلد، کرنٹ لگنا اور ہونٹ پھٹنے جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔صحت اور موسمیات کے ماہرین کے مطابق یہ تمام تر صورتحال ہیٹ ویو ، ہوا میں نمی کی مقدار کم ہونے اور گرد آلو د ہوائیں چلنے سے پیدا ہو رہی ہے ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک اور گرم ہوا چلنے سے ناک کی اندرونی سطح اور ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں اور ناک خشک ہونے کے باعث خون نکل آتاہے اور ہونٹ پھٹ جاتے ہیں ۔ناک سے خون بہنے یا ہونٹ پھٹنے کا مطلب یہ ہر گزنہیں ہے کہ ہوا زہریلی ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہوا میں نمی نہ ہونے اور گرمی کی وجہ سے ہوتاہے ، اس سے بچنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کریں ، اس سے بچنے کیلئے بھاپ لیں اور ویزلین کا استعمال کریں ۔

 کچھ ماہرین کی رائے میں حال ہی میں موسم کی اچانک دہری تبدیلی کی وجہ سے یہ خون بہنے کاسلسلہ شروع ہوا ہے اور عموماً الرجی والے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ سردی کی اچانک خاتمے اور پھر بارشوں سے دوبارہ اور گرمی کی ملن سے زیادہ تر الرجی کے شکار لوگوں کے ناک سے خون بہہ رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.