پاکستان نے بھی کرونا ویکسین بنا لی، ٹرائل شروع

ویب ڈیسک: پاکستان نے طبی میدان میں ایک اہم کامیابی حاصل کر لی، پاکستانی ماہرین نے کرونا ویکسین تیار کر لی اور اب حکومتی اجازت کے بعد اس ویکسین کی جانوروں پر ٹرائل بھی شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزمیں کوروناویکسین یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مقامی سطح پر کرونا ویکسین تیار کر لی ہے۔ طبی ماہرین کی ٹیم نے 6ماہ کی شبانہ روز محنت کے بعد اہم کامیابی حاصل کی۔

اس ویکسین کی جانوروں پر ٹرائل کے لئے یونیورسٹی ٹیم نے حکومت سے اجازت مانگی تھی جو کے دے دی گئی ہے۔ جس کہ بعد ویکسین کو کلینکل ٹرائل کے مرحلے سے گزارا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق مقامی سطح پر کورونا ویکسین کی تیاری ایک بڑی کامیابی ہے۔اس سے ملک میں کرونا وائرس پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.