
پروٹون نے پاکستان کی سب سستی سیڈان گاڑی ‘‘ساگا’’ لانچ کر دی
ویب ڈیسک: پروٹون نے پاکستان کی سب سے سستی ترین ڈگی والی گاڑی لانچ کر دی ہے، پروٹون ساگا نامی یہ سیڈان کار قیمت میں سوزوکی کلٹس کے برابر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پروٹون پاکستان نے آج ایک آن لائن لانچ ایونٹ میں اپنی سب سے مقبول گاڑی پروٹون ساگا لانچ کی، یہ ایک 1300 سی سی سیڈان گاڑی ہے۔ جسے عام طور پر ‘ڈگی’ والی گاڑی بھی کہا جاتا ہے۔ پروٹون نے ابتدائی طور پر ساگا کی دو اقسام لانچ کی ہیں جن میں ساگا سٹینڈرڈ اور ساگاR3 شامل ہے۔
ساگا سٹینڈرڈ کے مزید تین ویرئینٹس ہیں جن میں سٹینڈرڈ MT (مینوئل ٹرانسمیشن)، اسٹینڈرڈ AT (آٹو ٹرانسمیشن) اور پریمیئم AT (آٹو ٹرانسمیشن) شامل ہیں۔ سٹینڈر وینرئینٹ پاکستان میں ہی تیار کردہ یونٹ ہے جسے CKDیونٹ بھی کہا جاتا ہے۔
جب کہ آر ایس ایک CBUیونٹ ہے اور اسے ملائیشیا سے امپورٹ کیا گیا ہے۔ ساگا R3 اور کمپنی کے مطابق اس کے صرف 100یونٹ ہی فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
پروٹون ساگا سٹینڈرڈ کے تینوں ویرئینٹس کی قیمتیں بھی ظاہر کر دی گئی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں
- Standard MT Rs. 1,975,000
- Standard AT Rs. 2, 125, 000
- Ace AT Rs. 2, 225,000
جبکہ پروٹون R3 کے دونو ویرئینٹس کی قیمتیں یہ ہیں
- R3 (Limited Edition) MT Rs. 2, 175,000
- R3 (Limited Edition) AT Rs. 2, 425,000
قیمتوں کے تقابل سے دیکھا جائے تو پروٹون ساگا پاکستان کی سب سے سستی ڈگی والی گاڑی بن چکی ہے۔ یہ گاڑی سوزوکی پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی سوزوکی کلٹس کی قیمت کے برابر ہے۔
اگر فیچرز کی بات کی جائے تو پروٹون ساگا سٹینڈرڈ کے تین ویرینٹس 1299ccانجن رکھیں گے، جو کمپنی نے خاص طور پر پاکستانی مارکیٹ کے لیے اصل سائز سے کم میں پیش کیے ہیں۔ انجن 95hp اور 120Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آٹومیٹک ٹرانسمیشن 4-اسپیڈ ہوگی۔
پروٹون ساگا کی خصوصیات میں شامل ہیں:
- 15-انچ الائے رمز
- سائیڈ مررز انٹیگریٹڈ ٹرن سگنلز کے ساتھ
- ریئر اسپوائلر
- فوگ لیمپس
- ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ
- ریموٹ کنٹرولڈ ٹرنک
- ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز
- 7-انچ ٹچ اسکرین
- اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم (ABS)
- DRLs (پریمیئم AT)
- اسٹیبلٹی کنٹرول (پریمیئم AT)
- ٹریکشن کنٹرول (پریمیئم AT)
- فرنٹ پارکنگ سینسرز (پریمیئم AT)
- ریورس کیمرا (پریمیئم AT)