مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی، ایک مرتبہ پھر کرونا ٹیسٹ ہو گا

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی، انہیں گلے میں شدید تکلیف ہے۔ مریم نواز کے معالجین نے انہیں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو گلے میں ایک مرتبہ پھر شدید تکلیف شروع ہو گئی ہے۔ مریم نواز کے ذاتی معالجین نہیں انہیں ایک مرتبہ پھر کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔ لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو کرونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ان کا علاج کیا جائے گا۔

مریم کی بیماری، ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچ گئے

یاد رہے کہ مریم نواز کو ایک ہفتے قبل بخار اور گلے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو اس وقت منفی آیا تھا۔ مریم نواز نے بیماری کی وجہ سے اپنی تمام سیاسی مصروفیات کو ترک کر دیا تھا۔ تاہم اب انہیں دوبارہ گلے میں شدید درد کی شکایت ہو گئی ہے۔

مریم نواز اور شریف خاندان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی لندن سے لاہور پہنچے تھے۔