شاداب خان زخمی، دورہ جنوبی افریقہ و زمبابوے سے باہر

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر شاداب خان زخمی ہو کر دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے ساتھ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاوٴں پر گیند لگنے سے قومی ٹیم کے آل راوٴنڈر شاداب خان زخمی گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے ان کی چوٹ کا معائینہ کے کرنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ انجری کے بعد شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ شاداب خان کو قومی ٹیم میں بطور سپیشلسٹ لیگ سپنر کے طور پر کھلایا جاتا ہے تاہم گزشتہ کئی میچوں سے ان کی باوٴلنگ فارم بالکل بھی اچھی نہیں رہی۔ انہوں نے گزشتہ 6انٹرنیشنل میچوں میں ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کی۔ اس کے علاوہ ان کی باوٗلنگ ایوریج بھی خاطر خواہ نہ تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.