جہانگیر ترین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت، اگلے ہفتے زرداری سے ملاقات، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رکن اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین بہت جلد پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اور وہ آئندہ ہفتے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کریں گے۔ پی پی پی کی رہنما شہلا رضا نے ایک بڑا دعویٰ کر کے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما جہانگیر خان ترین بہت جلد پی پی پی کو حصہ بننے والے ہیں ۔ شہلا رضا نے لکھا کہ’’جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘‘۔

سیاسی پنٹدتوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ دعویٰ سچ ہے تو یہ تحریک انصاف اور اس کے کارکنوں کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا ثابت ہو گا۔ کیونکہ جہانگیر ترین نہ صرف عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہوتے تھے بلکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جہانگیر ترین سے محبت کرتی ہے۔

یاد رہے کہ  کہ جہانگیر ترین عمران خان کے قریبی ترین ساتھی تھے۔ انہوں نے 2018 کے الیکشن کے بعد مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم اب وہ اپنی ہی حکومت کے زیر عتاب ہیں۔ انہیں نہ صرف سائڈ لائن کردیا گیا ہے بلکہ چینی بحران کے حوالے سے ان پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.