دوست ہوں دوست رہنے دیں، دشمن مت بنائیں، عدالت پیشی پر جہانگیر ترین حکومت کو انتباہ

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنی ہی حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر تین تین ایف آئی ار ہوئی ہیں، میں اب تک خاموش بیٹھا ہوں، میں دوست ہوں مجھے دوست ہی رہنے دیں دشمنی کی طرف مت دھکیلیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ  میرے خلاف ایک نہیں،3 ایف آئی آرزدرج ہیں، ایک سال سے چپ ہوں،ظلم بڑھتاجارہاہے، ہم تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف مانگ رہے ہیں، میں تحریک انصاف کا دوست تھا اور دوست ہی رہوں گا،میڈیا میں میرے خلاف گند اچھالا جا رہا ہے،میرے اور میرے بیٹے کا بینک اکاﺅنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں، اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا کسے فائدہ ہورہاہے،میں پوچھتاہوں آخریہ انتقامی کارروائی کیوں ہورہی،وجہ کیاہے؟ملک کی 80 شوگرملزمیں سے انہیں صرف جہانگیرترین ہی کیوں نظر آتا ہے؟

جہانگیر ترین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت، اگلے ہفتے زرداری سے ملاقات، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

انہوں نے کہا کہ میں تو دوست تھا دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہیں،میری وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے،میں نے دس سال سے پی ٹی آئی کے لئے خون پسینہ ایک کیا ہے،ایسے لوگ جو مجھے خان صاحب سے دور کرنا چاہتے ہیں اور جوانتقامی کارروائی کررہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔ عمران خان ایسے لوگوں کو بے نقاب کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.