ملکہ ایلزبتھ کے شوہر پرنس فلپ 99 برس کی عمر میں جہانی فانی سے کوچ کر گئے

ویب ڈیسک: ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ  ڈیوک آف ایڈنبرا کئی ماہ کی طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی عمر 99۔ برس تھی

تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ جو کہ  ڈیوک آف ایڈنبرا بھی تھے  نامعلوم انفیکشن کے شکار اور دل کے مرض میں پیچیدگیوں کے باعث دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے، ں آج جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

شہزادہ فلپس کورونا وبا کے باعث ملکہ برطانیہ کے ساتھ شاہی محل سے دور ایک صحت افزا مقام پر مقیم تھے ۔ شاہی خاندان کے ترجمان شہزادہ فلپس کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال منتقلی کی افواہوں کی تردید کرتے آئے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ شہزادہ فلپس کو عمر رسیدہ ہونے کے باعث دل اور دیگر پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

شہزادہ فلپ جون 1921کو گریس میں پیدا ہوئے تھے۔ برطانیہ کی موجودہ ملکہ ایلزبتھ کے ساتھ ان کی شادی1947 میں ہوئی تھی۔ دونوں کے چار بچے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.