
پورے پاکستان پر بھاری ہوں، میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے، مجھے کوئی خطرہ نہیں: حریم شاہ
ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ان پر خاص نظر ہے اس لئے ان کی جان کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ حریم شاہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ شیخ رشید نے ان کی خاطر ہی اب تک شادی نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک نجی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کئی چشم کشا انکشافات کئے۔ اپنے انٹرویو میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اب تک ان کی وجہ سے شادی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے کبھی نہیں ڈرتی لیکن میرا ماننا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہوگا لیکن ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
حریم شاہ نے مزید کہا کہ میں اب تک کئی لوگوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر لاچکی ہوں تاہم مجھے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں۔ میری حفاظت شیخ رشید کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔