شرپسندوں کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے، آرمی چیف اور عمران خان کی اہم ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کرنے والوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو ملک میں جاری تحریک لبیک پاکستان کے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے خصوصی برینفگ دی گئی۔ جس کے بعد وزیراعظم نے شرپسندوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ایل پی کی جانب سے ایک طرف تو حکومت سے مذاکرات کئے جا رہے تھے تو دوسری طرف احتجاج کی تیاری کی جا رہی تھی۔

وزیراعظم نے احتجاج کرنے والوں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ  وزیراعظم عمران خان کے ساتھ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ہونے والی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس دوران پاک فوج کے پیشہ وارنہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔