رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں ایک ہی دن پہلا روزہ

ویب ڈیسک: رمضان مبارک۔۔۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔ کل بروز بدھ پشاور سمیت ملک بھر میں پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔   اجلاس کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جب کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں واضح طور پر چاند دیکھا گیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد نے پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہاں بات قابل ذکر ہے کہ پشاور سمیت پاکستان میں ایک طویل عرصے بعد ایک ہی دن رمضان کا آغاز ہو گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.