کوئٹہ سے اڑنے والا پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کور کمانڈرسمیت 6 افراد سوار

ویب ڈیسک: بلوچستان میں جاری سیلاب کا جائزہ لینے جانے والا پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کوئٹہ سے واپسی پر لاپتہ ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں  کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد جہاز میں سوار تھے جو بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا جس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جس وقت ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا اس میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور وہ بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر 5 گھنٹے قبل لاپتہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ جس علاقے میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوا، اس علاقے میں سیلابی صورتحال ہونے اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کے باوجود سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.