اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 6 بچوں سمیت 24 شہید

ویب ڈیسک: اسرائیل نے غزہ پر دوسرے روز بھی وحشیانہ بمباری جاری رکھی جس کے نتیجے میں 6 معصوم بچوں سمیت 24 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ میں ہر طرف قیامت کے مناظر ہیں، لوگ تباہ شدہ عمارتوں سے اپنے پیاروں کو تلاش کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کی تازہ کارروائیوں اور حملوں میں زخمیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ ونگ القدس بریگیڈز نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے تل ابیب، اشدود، عسقلان اور سدیروت پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کیے اور اپنے بیان میں کہا کہ جنگ ابھی شروع ہوئی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.